باجوڑ ، زکوٰۃ کمیٹی کے جانب سے بدان ، کلی شاہ ، چجو ،ملکانہ ٓاوردربوشاہ کے مستحق غریب افراد میں 3 لاکھ 48 ہزار روپے کے چیک تقسیم

0

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ کمیٹی چیئرمین مولانا قاسم شاہ کے خصوصی ہدایت پر بدان  ماموند زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد طاہر ،  مولانا فاروق منصور ،ایم این اے پرسنل سیکٹری اسحاق ضیاء ، ڈاکٹرجہانزیب ، ڈاکٹرجاوید حاجی انورخان خان شریف اورحاجی نزیرخان  نے مستحق افراد میں زکوٰۃ کے چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر چیئرمین مولانا محمدطاہر  نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ علاقے میں زکوٰۃ کا مستحق ایک فرد بھی نہ رہ جائے ہماری کوشش یہ ہے کہ ہم یہ امانت تمام مستحق افراد تک پہنچائے ۔ انہوں نے بھرپور تعاون کرنے پر ضلعی چیئرمین مولانا قاسم شاہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔اخر میں اسحاق ضیاء نےکمیٹی کےچیرمئین کاشکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.