اسمان میں بادل نظر آتے ہیں واپڈاوالے باجوڑ سے بجلی کاٹ دیتے ہیں۔ رہنما جماعت اسلامی
1980کے لائینز کو از سرنو تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ پوری ضلع میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ختم ہوجائے۔ سابق امیر جماعت اسلامی ضلع باجوڑ
سابق امیر جماعت اسلامی ضلع باجوڑ قاری عبدالمجید کا کہنا ہے کہ واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے پورا ضلع باجوڑ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے ، دو قطرے بارش کے بعد باجوڑ میں بجلی نامی چیز غائب ہو جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ 1980میں بچھائی گئی لائیں آج تک ویس کہ ویسی ہ ہے جو کہ بوسیدہ اور ناکارہ ہو چکی ہے جس میں لوڈ برداشت کرنے کےکی طاقت نہیں رہے ہیں اور اکثر بجلی کی تاریں درختوں میں پھنسے ہوئے ہیں جس کو آزاد کرانے کا آج تک واپڈا والوں نے اس اہم قومی ایشو کے لیے کوئی قابل توجہ حل نہیں نکالا۔قاری عبدالمجید کا کہنا ہے کہ 2008 آپریشن کے بعد کئی علاقوں کے بجلی ختم کردی گئی ہے جس میں معمولی ہے جو اب تک ٹھیک نہیں کی گئی ۔ انہوں نے مزید ٹیسکو عملہ اپنا قبلہ درست کریں اور اپنی ڈیوٹیاں صحیح طور پر دیا کریں اور تمام بوسیدہ لائنز کی تبدیلی کے لیے کوئی جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ اس طرح کے بجلی کے لاک ڈاون اور بغیر اطلاع بند کرنا صرف حکومت کی کاہلی اور نالائقی کا ثبوت ھیں۔ WAPDA واپڈا اور ٹیسکو کی نالائقی کی وجہ سے پورا ضلع شٹ ڈاون رہا، اس قسم کی غفلت برتناہر لحاظ سے نا قابل معافی ہے-
واپڈا کی نا اہلی کی وجہ سے دو دن سے پوری ضلع باجوڑ تاریکی میں ڈوباہوا ہے ۔قاری عبدالمجید
You might also like