ضلع باجوڑ:انصاف پیرامیڈیکس ونرس فورم ضلع باجوڑ کے سٹاف کی طرف سے کینسر کے مریض کیلئے چندہ مہم دولاکھ روپے جمع کیے گئے۔ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار میں انصاف پیرامیڈیکس ونرس فورم ضلع باجوڑ کے صدر مجیب الرحمان و آل پیرامیڈیکس ضلع باجوڑ کے صدر نذیر الرحمن صافی اور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سابقہ امیدوار PK102 ڈاکٹر حمید الرحمان نے پشاور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج کینسر کے مریض سیراج عربی کیلئے گذشتہ روز شدید بارش کے باوجود چندہ مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال ڈاکٹر وزیر خان صافی ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل صوبائی وزیر عشر و زکواۃ انور زیب خان کے فوکل پرسن رحمان ولی , ممبر قومی اسمبلی گل ظفر کا فوکل پرسن برائے بجلی حاجی فیروز شاہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کا داودشاہ ایم این اے کا فوکل پرسن برائے ھیلتھ ڈاکٹر جہانزیب بھی موجود تھا چندہ مہم میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے بھر پور مالی مدد کی۔اس موقع پر ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کے پیرامیڈیکس سٹاف اور ڈاکٹرز نے دو لاکھ روپے چندہ جمع کیا۔آور انشاءاللہ آور چندہ کیلئے بھی کوشش کرینگے اس موقع پر ملک حاجی گل زمان آف گبرے ماموند نے ایک لاکھ روپے کا چیک بھی سراج عربی کے چندہ میں جمع کیا اس موقع پر ڈاکٹر حمید الرحمان اورال پیرامیڈیکس کے صدر نذیر الرحمن صافی اور انصاف پیرامیڈیکس ونرس فورم ضلع باجوڑ کے صدر مجیب الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہنس مکھ اور خوش مزاج مریض سیراج عربی کی بیماری پر تمام باجوڑ افسردہ ہے۔محکمہ صحت کے تمام ملازمین بھی بحثیت مسیحا درد دل رکھتے ہیں۔ہم اپنی طرف سے مریضوں کی ہر قسم خدمت اور مدد کرتے ہیں۔لیکن سیراج عربی کی ہم یہاں خدمت نہیں کرسکے۔جو ہمارے استطاعت سے باہر ہیں۔لیکن ہم اپنی طرف سے اپنی استطاعت کے مطابق مالی مدد کرسکتے ہیں۔انہوں نے درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں ایسے بے بس افراد موجود ہیں۔جو غربت کی وجہ سے اپنا علاج نہیں کرسکتے۔اور سسک سسک کر اپنی جان دیتے ہیں۔ضلع باجوڑ کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اگر اس طرح غریب افراد کے دست بازو بن جائے۔تو اخروی فلاح کا ذریعہ بنے گا۔اور ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہونگے۔انہوں نے تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔