۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضم شدہ قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی پولیو مہم کا آغاز ہوگیاہے ۔ ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر فیصل کمال کے مطابق ضلع باجوڑ (241429)دو لاکھ اکتالیس ہزار چار سو انتیس بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کیلئے ٹوٹل 994ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 935موبائل ٹیمیں ، 41فکسڈ اور18ٹرانز ٹ ٹیمیں شامل ہیں۔