ماندل اقوام نے مذاکرات کے بعد پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کردیا۔

0

اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم کے کوششیں رنگ لے آئیں ۔ ماندل اقوام نے پولیو مہم کا بائیکاٹ ختم کردیا۔ ماندل علاقہ کے لوگوں نے علاقہ میں سڑکیں ، سکول اور صحت کے سہولیات نہ ہونے کے بناء پر پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے پولیو مہم کے پہلے دن تقریباً دس بارہ دیہات کے چکر لگاکر لوگوں کو منالیا اور ماندل کے لوگوں نے پولیو مہم  سے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ اے سی خار فضل رحیم کے مطابق باجوڑ کے سب سے پسماندہ علاقے ماندل  جو تقریبا 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے کے نوجوانوں نے  تنگ آمد بجنگ آمد کی مانند پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔ وجہ یہ کہ یہاں سڑکوں،سکولوں اور صحت کے بنیادی مراکز  یا تو ہے ہی نہیں اور اگر ہیں تو پھرسٹاف نہ ہونے کی وجہ سے ٹھیک سے فعال نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مسلسل جرگوں اور تقریبا 10،12  دیہاتوں کے چکر لگانے ،جوانوں کی باتیں تہمل سے سننے کے بعد بالآخر لوگوں نے اپنا بائیکاٹ ختم کیا اور کیمپین کامیابی سے چل پڑی۔ اسسٹنٹ کمشنر خار فضل رحیم نے تمام نوجوانوں اور بزرگوں کا شکریہ جو پاکستان کے بارڈر پر واقع اس ضلع میں حکومتی احکامات کی عملداری پر ایمان رکھتے ہیں اور اپنے بس سے بڑھ کر تعاون کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.