رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دیں گے۔ ڈی سی باجوڑ فیاض شیرپاؤ

0

رمضان المبارک میں تاجر عوام کو اشیاء خوردونوش کی مناسب قیمتوں پرفروخت کریں۔ طے شدہ نرخنامہ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ فیاض شیرپاؤ

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے ہمراہ تاجر برادری کا ڈپٹی کمشنر افس میں اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق، مرکزی تنظیم تاجران،تمام بازاروں کے صدور اور کاروباری حضرات نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے رمضان بازار لگانے اور عوام کو اشیاء خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوے نرخ ناموں کو آویزاں کرنے اور سرکاری ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ تاکہ تمام صارفین کو طے شدہ نرخنامہ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ تاجر برادری کا روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور عوام کو طے شدہ قیمتوں کے مطابق دستیابی کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ہے۔ ضلع انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ناجائز منافع خوری کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.