معذور افراد کو ان کے حقوق دی جائے۔ دیگر صوبوں میں4 اور 5 فیصد کوٹہ معذورافراد کے لئے مختص ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں2فیصد بھی پورا نہیں دیا جارہا۔ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلٰی کے پی کے اور گورنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معذور آفراد کے لئے ہر ضلع میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس بنایا جائے تاکہ ان کو تعلیم کے مواقع میسر ہوجائے۔ان خیالات کا اظہار باجوڑ کے معذور افراد حضرت ولی شاہ ، قاسم خان اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب خار میں سپیشل پرسنز (معذورافراد) کے مسائل کیلئے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کو ان کے حقوق دی جائے ، ان کے لئے مختص دو فیصد کوٹہ پر باجوڑ کے کسی بھی محکمہ میں مکمل عملدرآمد نہیں کیا جاتا، انہوں نے کہا کہ جب کسی نوکری کا اشتہار دیا جاتاہے تو یا تو ان کا تذکرہ اس اشتہار میں نہیں کیا جاتا اوراگر کیا بھی جائے توپھر اس پر عمل دارمد نہیں ہوتا۔ سپیشل پرسن حضرت ولی شاہ کا کہنا تھا کہ چونکہ ان افراد کو ہر جگہ میں تکالیف کا سامنا ہوتا ہے یہ لوگ بہت مشقتوں سے تعلیم حاصل کرتے ہیں پھر نوکریوں کو ان کو نظر انداز کیا جاتاہے جس سے ان کےحقوق دیگر صحیح سالم لوگوں کو دئیے جاتے ہیں اور یہ لوگ ہمیشہ کے لئے دوسروں کے رحم کروم پر چھوڑ دئیے جاتے ہیں۔ حضرت ولی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم،وزیراعلیٰ ، گورنر اور دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر صوبوں جیسے ہمارے صوبہ میں بھی ان افراد کو ہر محکمہ میں 4فیصد کوٹا دیا جائے جیسا کہ وزیراعلیٰ محمودخان نے 2018 میں خود اعلان کیا تھا اور پھر اس کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں باجوڑ میں سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے تعمیر کے وزٹ بھی کیا گیا اور اس کے لئے 110ملین روپے کا اعلان بھی کیا گیا تھا ، پھر اس کو سردخانہ کے نظر کیا گیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں اس کمپلیکس کو جلد از جلد تعمیر کیا جائے۔ اس موقع پر قاسم خان ، معراج الدین، شفیع اللہ وغیرہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف اتنا مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں آئینی اور قانونی حق دیا جائے اور اسی کے مطابق ہمیں ہر محکمہ میں مختص کوٹہ دیا جائے یہ کوٹہ اور نوکری کسی کے جیب سے نہیں بلکہ ریاست اور قانون نے ہمیں حق دیا ہےاور ہم یہ حق لینے ہر قسم جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا آل ضم شدہ اضلاع کے خصوصی افراد آج ہر ضلع میں اپنے حقوق کے لئے پریس کانفرنس کررہے ہیں اور ہم 5اپریل کو ہیڈکوارٹر پشاور میں آل فاٹا کے سپیشل پرسنز کا اپنے حقوق کے لئے پریس کانفرنس ہوگا جس میں تمام ضم شدہ اضلاع سے سپیشل پرسنز شرکت کریں گے۔