ڈی ای او شیرین ذادہ کے کاؤشیں قابل تحسین ہیں۔ حضرت ولی شاہ، قاسم خان

0

معذور افراد کے کوٹے پر ایس ایس ٹی، پی ایس ٹی ، میں معذور افراد کو بھرتی کرکے ثابت کردیا کہ حالیہ ڈی ای او معذوروں کو ان کے حق دینے میں مخلص ہے، تنظیم بحالی معذوران باجوڑ کے صدر حضرت ولی شاہ، معذورافراد کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والا قاسم خان، معراج الدین، شفیع اللہ ، مولانانورالحق سمیت خصوصی افراد کا ایک اہم اجلاس سول کالونی خار میں منعقد ہوا جس میں دیگر مشوروں کے ساتھ محکمہ تعلیم باجوڑمیں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس پر حضرت ولی شاہ ، قاسم خان نے کہا کہ ہمارے جدوجہد رنگ لے آئیں ہے۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر شیرین ذادہ کے موجودہ کاؤشوں کو سراہا اور کہا کہ انہی کے ذاتی توجہ اور اخلاص کا نتیجہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار معذورآفراد کو بھرتی کرکے ان کا حق دینا زندہ ثبوت ہے۔ حالیہ بھرتیوں میں ایس ایس ٹی کے چھ پوسٹوں میں ایک معذورفرد کو ، پی ایس ٹی کے پانچ پوسٹوں میں ایک معذور کو بھرتی کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ باقی کٹیگریز میں بھی معذور افراد کو ان کا حق بھرپور ملے گا، اس موقع پر انہوں نے اپنے ساتھیوں کو تسلی دی کہ آپ اطمینان رکھئے ان شاء اللہ ہمارے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، اگر خدا نخواستہ ہمارے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی تو ہم ایک بار پھر شیرین ذادہ جیسے مخلص آفیسر سے درخواست کریں گے، تاکہ ہم معذور افراد کو ان کا حق مل جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.