۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں کیونکہ جو کچھ ہورہاہے وہ آپکی جانوں کے بچاؤ کے خاطر ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہاہے جس کے نتیجے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آگئی ہیں۔