ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپاؤ کے ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شیر رحمان نے شنڈئی موڑ بس ٹرمینل اور صدیق آباد بازار کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد ٹریفک منیجمنٹ مسائل، پولی تھین بیگز کیخلاف مہم،ملاوٹ،اشیاء کے نرخنامے اور ذخیرہ اندوزی چیک کرنا تھے۔ معائنے کے دوران ٹرانسپورٹ آڈوں میں کوئی مسئلہ نہیں پایاگیا تاہم بازار میں 10کلوگرام پولی تھین بیگزقبضے میں لئے گئے اور دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ محتاط رہیں اور پولی تھین بیگز کا استعمال اور فروخت نہ کریں۔اس موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر دو دکانداروں کو جرمانہ بھی کیاگیا۔