صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ صاحب، اور تحصیل میونسپل آفیسر خارمحمد فیاض خان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار 15روزہ خصوصی صفائ مہم کے سلسلے میں ضلع باجوڑ کے مختلف مقامات پر صفائ میں مصروف ہیں۔اہلکاروں نے آج محلہ محمد سلیم نزد ایڈمور فلنگ سٹیشن خار، بائ پاس روڈ فجہ اور راغگان سمیت مختلف بازاروں اور رہائشی مقامات سے جمع ہونے والے گند کے صفائ اور بہتر نکاس آب کے لیے نالیوں کے صفائ میں مصروف ہیں،جبکہ دوسرے طرف اہلکار سبزی منڈی خار اور ہیڈکوارٹر باجوڑ سکاؤٹس سے گند کے بھرے ہوئے کنٹینرز ہٹانے میں مصروف ہیں۔تاکہ علاقے میں نکاس آب کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اہلیان علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔