غیرقانونی سپیڈ بریکر ہٹاکر عوام کو ریلیف پہنچانا ہمارا نصب العین ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ

0

صوبائی حکومت کا صوبے بھر میں غیر قانونی سپیڈ بریکر کیخلاف گرینڈ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ سب سے آگے۔ باجوڑ بھر میں ڈپٹی کمشنر فیاض شیرپاؤ نے صوبائی حکومت کے احکامات سے پہلے سوشل میڈیا پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے، دو ہفتے پہلےخصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے، ڈیویژنل وارڈن محمد سُہیل خان کی نگرانی میں سول ڈیفنس باجوڑ کے رضاکاروں کی مدد سے تمام غیرقانونی سپیڈ بریکر ہٹاکر صوبائی حکومت کے وژن اور احکامات کیمطابق سب سے پہلے عوام کو ریلیف پہنچائی۔ جبکہ دیگر اضلاع میں مزکورہ غیر قانونی سپیڈ بریکر کے خلاف آج سے کاروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ اور محکمہ سول ڈیفنس باجوڑ کے عوام کی خدمت کیلئے مصروف عمل ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.