صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیرپاؤ ، اور تحصیل میونسپل آفیسر خار محمد فیاض خان کے ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے اہلکار 15روزہ خصوصی صفائ مہم کے سلسلے میں ضلع باجوڑ کے مختلف مقامات پر صفائ اور غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹانے میں مصروف ہیں۔ اہلکاروں نے آج اسسٹنٹ کمشنر خار جناب فضل رحیم کے ذیر نگرانی بائی پاس روڈ خار، خار بازار تا جناح بس ٹرمینل شنڈئی موڑ اور جناح بس ٹرمینل شنڈئی موڑ تا ماندل، شیخ مینو سمیت مختلف مقامات سے غیر قانونی سپیڈ بریکرز ہٹا دیں اور ساتھ ہی نزدیک رہائیش پذیر لوگوں کو غیر ضروری اور غیرقانونی سپیڈ بریکرز بنانے سے منع کردیا تاکہ لوگوں کو امدورفت میں آسانی ہو جبکہ دوسرے طرف اہلکار محلہ محمد سلیم نزد ایڈمور فلنگ سٹیشن خار اور محلہ میر علی قلعہ خار میں جمع ہونیوالے گند کے صفائی میں مصروف ہیں تاکہ اہلیان علاقہ کو صاف ستھرا ماحول میسرہو۔