رکن قومی اسمبلی گل ظفرخان کے پرسنل سیکرٹری اسحاق ضیاء نے پی ٹی آئی کے سینئر ساتھیوں اور کنٹریکٹر کے ہمراہ آج باجوڑ کی حَسین اور سرسبز وادی علاقہ گردی باغ اور گبرے کا دورہ کیا، جہاں پر ایم این اے گل ظفرخان کیطرف سے مختلف علاقوں کیلئے منظور شدہ روڈز پر کام شروع کرنے کیلئے بہت جلد مشینری پہنچا کر باقاعدہ کام شروع کرینگے۔ اس موقع پر علاقائی مشران اور پی ٹی آئی ورکرز نے ایم این اے گل ظفرخان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ جو وعدے ہوئے تھے آج وہ وعدے حقیقت میں بدل گئے ہیں۔ اس سے پہلے ہر پارٹی کے ذمہ داروں اور دیگر ٹولوں نے ہر الیکشن کے دوران بہت سے وعدے کئے تھے لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان ظالموں اور فریبی لوگوں نے ایک ہی وعدہ بھی نہیں نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کی تاریخ میں پہلی بار ایم این اے گل ظفر خان نے اپنے کی گئی وعدے پورا کررہے ہیں اور ہم کو کو درپیش مسائل کو عملی جامہ پہنا کر ہمارے مشکلات کم کرنے میں مدد کی، ہم جتنا بھی شکریہ ادا کرے کم ہیں ہم تاحیات مشکور رہے گے، اور آج کل وہی لوگ بھیس بدل کر لوگوں پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ان کی عزائم کو ہر صورت میں ناکام بنا کر اپنی عوام کو غلامی اور یرغمال ہونے سے بچالیں گے اور ہما وقت پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ہر قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، اس موقع پر علاقے کے مکینوں نے پانی کا مسئلہ اجاگر کیا اور مطالبہ کیا کہ علاقے کو پانی کی بہت ضرورت ہے، لوگ دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔ جس پر ایم این اے گل ظفر خان کے پرسنل سیکرٹری اسحاق ضیاء نے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم اپنے عوام کے ہر مسئلے کوحل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور محدود وسائل میں ہر علاقے میں برابری اور ضرورت کی بنیاد پر اجتماعی مسائل کو مدنظر کر سکیمیں شامل کر رکھے ہیں اور بہت جلد ان پر عملی کام شروع کرینگے۔