باجوڑ میں 30 جولائی سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

0

کمانڈنٹ باجوڑ سکاوٹس کرنل سلیمان خالد نے ایم پی اے سراج الدین خان اور ڈی سی باجوڑ افتخار عالم کے ہمراہ بچوں کو قطرے پلاکر کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زمین خان اور ڈی ایچ او باجوڑڈاکٹر فیصل کمال بھی موجود تھے۔30 جولائی سے شروع ہو نیوالے انسداد پولیو مہم کے دوران باجوڑ کے 39 یوسیز میں 998 ٹیموں کے ذریعے 240316 بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخا رعالم نے کہا کہ پولیو کے حوالے سے پھیلنے والے غلط اور جھوٹے خبروں کی نفی کرکے والدین کو چاہئیے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلواکر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ ضلع باجوڑ کو پولیو سے مکمل پاک کیا جاسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.