گرانفروشی، کم وزن، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کے فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی کریں گے۔ حمزہ ظہور

0

اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کا گرانفروشی، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیائے خوردونوش و اشیائے ضروریہ کے خلاف کاروائی۔ حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ کےہدایات پر آج اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور نے تحصیلدار خار بخت جہان کے ساتھ خار بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر بیکریز، جوس سنٹرز، جنرل سٹورز اور سبزیوں کے نرخنامے، معیار، ایکسپائری اور مقدار چیک کئے۔ انہوں نے تقریباً 200 دوکانات کا باقاعدہ معائنہ کیا اور گرانفروشی، کم وزن، غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیاء کے فروخت پر پانچ دوکانداروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر متعلقہ ایکٹ کے تحت کاروائی کی تکمیل کیلئے دفتر منتقل کئے۔ انہوں نے دکانداروں پر واضح کیا کہ بازار میں پیدا کردہ وقتی تجاوزات، گرانفروشی اور غیر معیاری اشیاء کے فروخت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور یہ کہ عوام کو ہر حال میں ریلیف کو ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے کاروائی کے دوران کچھ یونٹس سیل کئے اور تقریبا پچاس دوکانداروں کو کاروبار میں عوام کے بابت بہتری کے لئے وارننگ جاری کئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.