جو بھی غیر قانونی کام کرے گا قانون کےمطابق سزا پائےگا۔ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ شیرین زادہ

0

باجوڑتحصیل نواگئی گاؤں ڈوڈا پرائمری سکول کی ٹیچر کو بچوں سے کتابوں کے پچاس پچاس روپے لینے پر ٹرانسفر کردیا گیا۔ مقامی لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے ڈی ای او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ شیرین زادہ نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون اے ڈی ای او کو سکول بھیجا۔ شکایات ثابت ہونے پر ڈی ای او باجوڑ شیرین زادہ نے تادیبی کاروائی کرتے ہوئے دور دراز علاقہ میں قائم سکول کو ٹرانسفر کردیا۔ مقامی لوگوں نے ڈی ای او کے اقدام کا خیر مقدم کیا، اور ان سے درخواست کیا ہے کہ تعلیمی میدان میں آپ نے جو اقدامات کی ہیں ان کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.