تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ کی خصوصی ہدایت پر باجوڑ پولیس کے تفتیشی افسران کیلئے اعلیٰ درجہ کی تفتیش کے جدید تیکنیکی و تر بیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔کرائم سین کا تحفظ،فارنسک سائنس،کیس فا ئل مینجمنٹ،کیس اسٹڈی،عدالت تک ٹھوس ثبوت کے فراہمی،مال مقدمہ کے تحفظ اور انٹرو گیشن سمیت دیگر اہم مو ضوعات پر تر بیتی ہفتہ وار نشستیں جاری۔جملہ ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران اور محرران کی بھر پور شرکت۔تفتیشی پولیس افسران قانون کی بالا دستی اور جرائم کی حقیقی معنوں میں بیخ کنی کے لئے مروجہ قوانین کے تحت انوسٹی گیشن کے معیار کو بہتر سے بہتر بنا کر دہشت گردوں،سماج دشمن عناصر،جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد کے کیسز کو بھرپور طریقے پر عدالت کے سامنے پیش کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں مدد ملی گی.باجوڑ پولیس زمانہ جدید میں رائج نئے تفتیشی طریقہ کار کو اپنائیں گے جس سے بہت بہتر نتائج ملیں گے۔ ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد زمان کی زیر نگرانی تربیت دی جا رہی ہے۔کورس مکمل کرنے کے بعد پولیس افسران کا جائزہ امتحان بھی لیاجائیگا.باجوڑ عدلیہ اور پراسیکیوشن کے باہمی تعاون سے مقدمات کو شفاف طریقے سے ہمکنار کرینگے۔ ائی جی پی صاحب کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں تربیتی کورس پر ضلعی عدالت اور پراسیکیوشن نے اطمینان کا اظہار کیا۔ پروگرام کا مقصد یہ کہ مقدمات کے شفاف اور ٹھوس طور پر ہمکنار کرکے تاکہ ملزمان بری ہونے سے بچ کر مجرم ثابت ہوکر سزا پائیں۔تفتیش کیلئے مقرر کردہ فنڈ کا صحیح استعمال کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان اور ایس پی انوسٹی گیشن محمد زمان انسپکشن تھانہ جات کرکے ریکارڈ پڑتال کرکے رپورٹ بنائے جس کیلئے تھانہ جات نے ہر وقت ریکارڈ کو درست کرنا ہوگا۔