کم نیٹ ( یونیسیف ) کے تعاون سے پولیو کے بارے میں آگاہی تقریب کا انعقاد ، تحصیل واڑہ ماموند کے نو منتخب چیئرمینز ، قبائلی عمائدین ، علمائے کرام اور دیگر تمام طبقہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت ، تقریب میں کم نیٹ کے جانب سے شرکاء میں ماسک تقسیم کیے گئے۔ اور تقریب میں آمد کے موقع پر خیر مقدم کیا گیا۔ تقریب ھذا ڈسٹرکٹ ھیلتھ کمیو نیکیشن سپورٹ افیسر جناب رفیق احمد کے بھر تعاون, سپورٹ اور سربراہی سے منعقد کیا گیا۔۔ تقریب سے یونین کونسل کمیونکیشن آفیسر روح الامین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی آئی باجوڑ سعید خان ، ڈی ایم ایس ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار ڈاکٹر مجیب الرحمٰن اور یونین کونسل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر علا الدین,ملک سعید احمد,ملک دفتر حان,ملک شاہ محمود, ملک سعید الرحمان,مولانا مراد اللہ, نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انسداد پولیو سے بچاؤ کے قطرے کی اہمیت اور پولیو سے متاثر ہونے کے باعث پیدا ہونے والے خطرات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے آپ کے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچا سکتا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم میں بھرپور حصہ لیں ، اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور انکاری والدین کو قائل کریں کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تاکہ ہمارے ملک سے اس مرض کا خاتمہ ممکن ہوسکے