ملک بھر کی طرح ضلع باجوڑ میں بھی وزیراعظم پاکستان کے مہم پلانٹ فار پاکستان کے تحت ڈی ایف او محیب اللہ خان نے ضلع بھر میں شجرکاری مہم کاآغاز کردیا۔ڈی ایف او محیب اللہ خان نے تحصیل برنگ علاقہ کوہی میں پودا لگاکر مہم کاآغاز کیا اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایف او محیب اللہ خان نے کاکہناتھاکہ پلانٹ فار پاکستان شجرکاری موسم بہار کاآغاز ہوچکاہے پہلے مرحلے میں چالیس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں انکا کہناتھا کہ درخت لگائیں گے تو حیات پائیں گے۔آنے والے نسلوں کی زندگی ان ہی درختوں پر منحصر ہیں گلوبل وارننگ کی وجہ سے اسکی اشد ضرورت محسوس کی جارہی ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے بلکہ درخت ہمیں آکسیجن پہنچاتے ہیں اورفضائ آلودگی کو ختم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ضلع کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے آفسران کو درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے آفس گلی محلوں میں پودے لگائیں شجر کاری مہم کے دوران عوام میں شعور وآگاہی کے لیے واک کابھی اہتمام کریں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس مہم میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔