لرخلوزو ملکانان نے کمر سر ماموند میں برلب سڑک اراضی مدرسہ کے لئے وقف کرکے با قاعدہ افتتاح کردیا

0

لرخلوزو ملکانان کے جانب سے کمر سر ماموند میں برلب سڑک اراضی وقف کرکے ، مدرسے کے تعمیر کا باقاعدہ افتتاح
تفصیلات کے مطابق لرخلوزو ملکانان ملک سلطان زیب ، ملک عبد الرؤوف خان ، ملک جبار خان ، ملک عبد المتین خان و جملہ لرخلوزو ملکانان کے جانب سے کمر سر ماموند ( نیاگ روڈ ) پر بر لب سڑک دینی مدرسے کیلئے فی سبیل اللہ اراضی دے دی جس کا آج باقاعدہ افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر باجوڑ کے بزرگ عالم دین شیخ القرآن مولانا عبد الجبار ، ملک سلطان زیب ، ملک عبد الرؤوف ، ملک جبار ، ملک امجد علی ، ملک سجاد علی ، ادارے کے روح رواں پروفیسر مفتی عبد الحق ، مولانا خیر اللہ ، قاری محمد ظاہر سمیت علاقائی مشران اور علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور باقاعدہ تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ القرآن مولانا عبد الجبار نے کہا کہ لرخلوزو ملکانان کا پورا علاقہ مشکور ہے جنہوں نے اس عظیم مقصد اور اللہ کے رضا کیلئے زمین عطیہ کی ۔ ملک سلطان زیب نے کہا کہ ہم نے محسوس کیا کہ اس علاقے میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کیلئے خاص جگہ نہ تھی ہم نے پہلے بھی اس مد میں تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ ادارے کے منتظم مفتی عبد الحق نے لرخلوزو ملکانان کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.