ڈی سی افتخار عالم کا دیگر افسران سمیت کا قذافی بازار میں قائم سستا بازار کا دورہ

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم اور اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور اور تحصیلدار اتمانخیل محمد فیاض نے قذافی بازار میں قائم سستا بازار کا دورا کیا ۔رمضان المبارک میں شہریوں کو اشیائے خورد و نوش میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے قذافی بازار پر رمضان سستا بازار لگایا گیا ہے ۔شہری ان سستے بازاروں کے قیام پر ضلعی انتظامیہ کو سراہتے ہے جہاں پر شہریوں کے لیے آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش نسبتاً کم قیمتوں پر دستیاب ہیں ۔اسکے علاوہ بھی تحصیلدار صاحب نے مختلف بازاروں جیسے مولا کلے ، سکندرو اور قذافی بازاروں کے جنرل سٹورز میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اور ایکسپائری چیک کیا اور ساتھ ہی تمام سبزی فروشوں کے دکانات میں سبزی کی کوالٹی اور سرکاری نرخنامے بھی چیک کئے ، اور تمام دکانداروں سختی کے ساتھ ہدایت جاری کئے گئے کہ سرکاری نرخنامہ سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں ہوگی ، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.