ناواگئ سینیٹر ہدایت اللہ کے سفارش پر ناواگئ بازار کے لئے واٹر سپلائ سکیم، دو عدد انتظار گاہیں اور واٹر فیلٹریشن پلانٹ کی منظوری ہو چکی ہے واٹر سپلائ سکیم اور دیگر سکیموں کے جگہوں کے تعین کے لئے سینیٹر ہدایت اللہ خان کے نمائندہ عمران اور صدر بازار ناواگئ علی بہادر ، کمیٹی ممبران حاجی الیف ، حضرت خان ، فرمان اللہ وغیرہ کے درمیان مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر سینیٹر ہدایت اللہ خان کے نمائندہ عمران نے کہا کہ ان سکیموں پر انشاءلله جلد کام شروع ہوجائے گا۔ جس سے ناوگئی بازار کو درپیش پانی کی مشکلات اور انتظار گاہوں کی مشکلات کا درینہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ بازار صدر علی بہادر اور دیگر کمیٹی ممبران نے سینیٹر ہدایت اللہ خان کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔