لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیرِاعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری میں تاخیر کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے گورنر پنجاب کو ہدایت دی ہے کہ جمعرات تک نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔عدالت نے گورنر پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ حلف نہیں لیتے تو کسی نمائندے کے ذریعے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف سے حلف لیں۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صوبے میں 25 دن سے حکومت موجود نہیں جو آئین کے خلاف ہے، آئین میں گورنر کے حلف نہ لینے کا کوئی جواز موجود نہیں۔عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے حلف لینے سے متعلق فیصلے کی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔