علاقے میں منشیات و چوری کے بھڑتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں۔ امن جرگہ یو سی شاہ نرے کا اعلامیہ

0

علاقے میں منشیات و چوری کے بھڑتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں۔ سید اخونزادہ چٹان
علاقے میں امن وامان کے لئے انتظامیہ روزانہ کے بنیادوں پر پولیس گشت مقرر کرے۔ سید عبدالمنان کاکا جی
ایف سی آر ختم ہونے کے بعد کیوں حالات بد امنی کے طرف جارہے ہیں۔ شہاب الدین شہاب

تفصیلات کے مطابق وی شی شاہ نرے کے چئیرمن سید خلیل الرحمٰن کے زیر صدارت امن جرگہ منعقد ہوا جس میں چئیرمن تحصیل خار حاجی سید بادشاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماء و سابق ممبر قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان، عوامی نیشنل پارٹی ضلع باجوڑ کے صدر گل افضل خان, امیر جماعت اسلامی ضلع باجوڑ حاجی سردار خان، سنئیر اے این پی رہنماء سید عبدالمنان کاکا جی، سید صدیق اکبر جان، سنئیر رہنماء جمعیت علمائے اسلام قاری بخت بلند, تحصیل دار وکیل خان، ملک عمر دراز، چیئرمین یوتھ ریحان زیب خان و دیگر کئی علماء، سیاسی زعماء و دیگر شریک ہوئے،
جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے سید اخونزادہ چٹان نے کہا کہ ریاست کے ساتھ ہمارے بھی یہ زمہ داری ہے کہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کریں، جبکہ ریاست کے زمہ داری ہم مشترکہ طور پر ان کو بتا کر پورا کرنے کی کوشش کریں گے ورنہ ہمارے ساتھ پھر آئینی حقوق احتجاج، دھرنا جیسے حقوق ہمیں حاصل ہیں، ہم علاقے میں منشیات فروشوں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سوشل بائیکاٹ کریں گے ان کے ساتھ شادی و غمی کے اوقات شرکت و تعاون نہیں کریں گے،
تحصیل خار کے چئیرمن حاجی سید بادشاہ نے جرگے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان علاقے کے ترقی و خوشحالی کے لیے ضروری ہے، منشیات میں مبتلا لوگ ہمارے معاشرے کے خرابی کے لیے عظیم ناسور ہے ہم نے ہر سٹیج و محفل میں اس ناسور کے خلاف بات کی ہے اور ہمارے منشور یہی ہے ، امن و امان کے قیام کے لیے وی سی شاہ نرے کے کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہمیں بھی اپنے چھوٹوں پر رحم کرنا ہے اور منشیات میں مبتلا لوگوں کے ساتھ ہمیں بیٹھ کر ان کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ علاقے میں منشیات و چوری کے بھڑتے ہوئے واقعات تشویشناک ہیں۔ علاقے میں امن وامان کے لئے انتظامیہ روزانہ کے بنیادوں پر پولیس گشت مقرر کرے انہوں نے کہا کہ ہم نے خار کے مقام پر منشیات میں مبتلا لوگوں کے علاج کے لیے بحالی سنٹر بنایا ہے جہاں نشے میں مبتلا لوگوں کا علاج کیا جائے گا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالمنان کاکا جی نے کہا ایف سی آر ختم ہونے کے بعد کیوں حالات بد امنی کے طرف جارہے ہیں،یوتھ رہنما ریحان زیب نے کہا کہ ڈی پی او کا کام سیکورٹی و تحفظ قائم کرنا ہے نہ کہ شجر کاری و ٹوروز جبکہ ہمارے ڈی پی او شجر کاری میں مصروف ہیں۔ سید صدیق اکبر جان نے کہا کہ شاہ نرے کے چئیرمن و کابینہ داد کے مستحق ہیں جنھوں نے وسائل و سہولیات کے عدم موجودگی میں بھی علاقے کے امن و امان کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔ آئس و نشے کے روک تھام کے لیے یہ ٹیم اپنے کردار ادا کررہے ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں اور ہم انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کے ایجنڈے کو عملے جامہ پہنا کر علاقے کو امن کا گہوارہ بنائے، سید خلیل الرحمٰن نے شرکاء امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے امن جرگہ کے منشور واضح کیا کہ ہمارا مقصد علاقے کو منشیات و بدامنی سے پاک کرنا ہے اور اس میں ہم تمام موقر اداروں، انتظامیہ اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سے تعاون کے درخواست کرتے ہیں، سول ڈیفنس کے رضا کار عبداللہ نے شرکاء سے عہد لیا کہ ہم منشیات کے خلاف ہمارے ساتھ تعاون کرے، ضلعی صدر اے این پی گل افضل خان نے کہا کہ امن وامان علاقے کے ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے اس کے لیے ہم سب ایک تھے اور ایک ہونگے، اسی فیصد بجٹ لینے والے ادارے کیوں امن قائم کرنے میں ناکام ہیں ؟ حاجی سردار خان نے ایف سی آر میں تو بدامنی و دیگر جرائم کے روک تھام کے لشکری کشی کی جاتی تھی اگر موجود انتظامیہ و قانونی ادارے امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو ہم ایک دفعہ پھر لشکر کشی کے طرف جائیں گے جس کی تمام تر زمہ داری پھر انتظامیہ و مؤقر اداروں پر ہوگی۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او خار نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف کرتے ہیں لیکن کبھی سیاسی شخصیات اور بااثر لوگ ان ملزموں کے سفارش کرکے چھڑاتے ہیں جو پھر اور بھی ناسور بنتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.