صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر ،عشر وزکواۃ انورزیب خان نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کے ہمراہ محکمہ زراعت باجوڑ میں رواں سال زیتون کے پیداوار اور زیتون تیل نکالنے کا افتتاح کردیا۔صوبائی وزیر انورزیب خان اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے زیتون کا پودا لگا کر نئے سکیم کا بھی افتتاح کیا،رواں سال زیتون کے پیداوار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، اس سے زمینداروں کی معاشی حالت بہتر ہوگی، باجوڑ کو زیتون کی وادی بنانے کیلئے محکمہ زراعت باجوڑ کے فیلڈ سٹاف دن رات محنت میں مصروف ہیں۔صوبائی وزیر انورزیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ میں تقریباً 11 میلین جنگلی زیتون ہیں، اس میں محکمہ زراعت باجوڑ نے 6 لاکھ جنگلی زیتون میں پیوندکاری اور قلمکاری کی ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت باجوڑ نے 600 ایکڑ زمین پر زیتون کی اعلیٰ ترقی دادہ اقسام کے پودے لگائے ہیں،صوبائی وزیر انورزیب خان نے زیتون کی پیداوار میں نمایاں بہتری لانے پر تمام محکمہ زراعت باجوڑ کے آفیسرز اور فیلڈ سٹاف کو داد دی، انشاءاللہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریگا، صوبائی وزیر انورزیب خان اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے تمام زمینداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زیتون کے کاشت میں دلچسپی رکھیں، باجوڑ اور خاص کر پاکستان کے ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔آخر میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید نے مہمانان کو زیتون تیل کا تحفہ بھی پیش کیا۔