باجوڑ۔ فجہ گاؤں کے مکینوں کا بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف بائی پاس روڈ پر احتجاج،مظاہرین نے مین بائی پاس روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر رکھا تھا،

0

باجوڑ۔ فجہ گاؤں کے مکینوں کا بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے خلاف بائی پاس روڈ پر احتجاج،مظاہرین نے مین بائی پاس روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر رکھا تھا،
مظاہرے سے اے این پی جنرل سیکرٹری نثار باز، باجوڑ یوتھ جرگے کے سابقہ چیرمین واجد علی اتمانی اور بہادر حاجی نے خطاب کیا۔مقررین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ہمارے گاؤں جو سول کالونی کے بالکل سامنے واقع ہے کئی دنوں سے بجلی کا ناروا لوڈ شیڈنگ جاری ہے، جس کی وجہ سے ہمارے گاؤں کے مساجد اور گھروں میں پینے کے پانی تک ناپید ہورہا ہیں، اگر سول کالونی کے سامنے واقع گاؤں کا یہ صورتحال ہے تو باقی دیگر علاقوں میں بجلی تو بلکل نہیں ہوگی،باجوڑ واپڈا والوں کو چاہیے کہ بجلی کے منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں، اور ناروا لوڈ شیڈنگ کا ختم کیا جائے، فوری باجوڑ کو بجلی کے فراہمی یقینی بنائیں۔ مذاکرات میں واپڈا والوں پر واضح کیا کہ اپنا قبلہ درست کردیں نہیں تو پھر ھم سول کالونی گیٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، بجلی ھماری صوبی خیبرپختونخوا کا پیدوار ہے،اور اپنے ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں، لیکن پھر بھی ھمیں بجلی میسر نہیں، صوبائی حکومت پچھلے 10 سال سے اس صوبے پر حکومت کررہے ہیں، جبکہ تین سال وفاق میں بھی انکی حکومت تھی، لیکن وفاق سے اپنے صوبے کے وسایل بجلی، گیس، پانی سمیت دیگر ایینی اور قانونی حقوق حاصل کرنے میں ناکام رہے، جو انتہائی افسوناک ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.