۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سول ایوی ایشن کے چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ خان نے ایک اجلاس میں باجوڑ سمیت دیگر تاجروں اور طالبعلموں کو پی آئی اے کیجانب سے مہنگے داموں ٹکٹ فروخت کرنے اور چین کے شہر چینگدو کیلئے پاکستان سے فلائٹ کے بندش پر سخت ایکشن لیکر پی آئی اے حکام کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا،چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہدایت اللہ خان کے احکامات پر ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے حکام نے عام لوگوں کیلے 60 ہزار اور طالبعلموں کیلے 80 ہزار تک ٹکٹوں میں کمی کردی ۔یاد رہے کہ پاکستانی تاجروں اور طالبعلموں کو بہت بڑا مسئلہ تھا جس پر سنیٹر ہدایت اللہ خان نے بروقت ایکشن لیتے تاجر برادری اور طلباء کا مسئلہ حل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء تاجر برادری اور طالبہ کو مذید سہولتیں دینے کیلے اپنے کوششیں جاری رکھیں گے