باجوڑ میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

0

باجوڑ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان نے بچوں کو قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے ڈی سی دفتر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 24 اکتوبر سے شروع ہونے والے انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور، ڈاکٹر عبد الرحمن اور دیگر محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔ ڈی سی باجوڑ نے رواں ہفتے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نیپولیو سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہربچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.