اقوام باجوڑ کا وزیر اعلیٰ کا دورہ باجوڑ مسترد کرنے کا اعلان

0

باجوڑ کے تمام اقوام کے مشترکہ جرگہ کا وزیر اعلیٰ محمود خان کا دورہ باجوڑ مسترد کرنے کا اعلان
قبائل دشمن وزیر اعلیٰ نے باجوڑ کو ترقی کے دوڑ سے ہمیشہ محروم کیا، یہ دورہ ان کا سیاسی کمپین ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایسے وقت میں باجوڑ کا دورہ کررہے ہیں جب ان سے اختیار جاچکا ہے صوبہ دیوالیہ ہے محض سیاسی جلسہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کے سابقہ دو دوروں کے اعلانات پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا یہ دورہ بھی محض اعلانات ہے۔ان خیالات کا اظہار باجوڑ کے ترکھانی و اتمان خیل قبائل کے مشترکہ جرگہ کے نمائندگان نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے جے یو آئی امیر مولانا عبدالرشید، ناظم اعلیٰ حاجی سید بادشاہ، جماعت اسلامی کے قاری عبدالمجید، صوفی حمید، اے این پی کے نثار باز، سید صدیق اکبر جان، پی پی پی کے شہاب الدین شہاب، ملک خانزیب، مسلم لیگ ن کے گل کریم خان، اتحاد ملکانان کے ملک بہادر شاہ، ملک شاہین خان، سراج الدین خان، مجاہد لالا، چیئرمین انور حسین، چیئرمین ظہور احمد اتمان خیل، عنایت کلے بازار صدر عمران ماہر اور دیگر نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل باجوڑ میں کرپشن کے خلاف دھرنا ہوا، بدامنی کے خلاف ہوا مگر وزیر اعلیٰ کو باجوڑ کا خیال نہیں آیا۔ اب سیاسی مفاد کیلئے آرہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ جو اعلانات کرنے جا رہے ہیں وہ کام کئی سال پہلے سے شروع ہے یہ محض عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے باجوڑ کے ہیلتھ کے 481 پوسٹوں پر اپنے حلقے سوات کے لوگ بھرتی کروائے، یہاں کے ترقیاتی فنڈز سوات منتقل کیے۔ انہوں نے کہا کہ قبائل دشمن میں وزیر اعلیٰ محمود خان سب سے آگے ہے۔ ہم ان کے دورے سے کسی خیر اور فائدے کی توقع نہیں رکھتے بلکہ یہ محض ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور قومی دفاعی اداروں پر لعن طعنے کرنے اور ریاست کے خلاف لوگ کو ابھارنے اور اکسانے کیلئے آرہے ہیں جو ہمیں قطعا منظور نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.