باجوڑ، سیوئی ٹو عمرے روڈ پر تعمیراتی کام میں تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے مین روڈ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا تھا، تفصیلات کے مطابق تحصیل واڑہ ماموند کے مرکزی روڈ سیوئی ٹو عمرے پر گزشتہ کئی ماہ سے تعمیراتی کام بند ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سیوئی ٹو عمرے مین روڈ پر گزشتہ کئی ماہ سے تعمیراتی کام بندے ہے جس کے خلاف ہم احتجاج کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایم این اے گل ظفر خان نے سڑک کے تعمیر کے نام پر عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے، سیوئی روڈ پر کام بند ہے گرد و غبار کے وجہ سے آس پاس کے گھروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس روڈ پر جلد سے جلد کام شروع کروائے تاکہ عوام کو اس عذاب سے نجات مل سکے۔