ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کا باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ کے قیادت میں تمام میڈیا پرسن سے ڈی سی کمپاونڈ میں خصوصی میٹنگ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا بھی موجود تھے۔اجلاس میں ضلع باجوڑ کے تمام میڈیا پرسن نے شرکت کی۔اس موقع پر صحافیوں کی طرف سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی گئی جن میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں، ٹرانسپورٹ کرایوں، اور سرکار آٹا بلیک پر فروخت ہونے، جناح بس ٹرمینل، تجاوزات کا خاتمہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے جیسے مسائل شامل تھے جس پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے کہا کہ تمام مسائل کو نوٹ کرلیا گیا ہے اپنے وسائل اور اختیارات کو مد نظر رکھتے ہوئے درج بالا مسائل کو مرحلہ وار حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کے کارگردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ باجوڑ پریس کلب کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا شکریہ ادا کیا۔