آمن و آمان برقرار رکھنے کے لیے علمائے کرام ہمارے ساتھ ہیں۔ فہدوزیر

0

باجوڑ میں امن و امان اور دیگر ایشوز پر علماء کرام کے ساتھ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر اور سیکٹر کمانڈر باجوڑ راو عمران سرتاج نے ڈپٹی کمشنر افس میں اجلاس کا انعقاد کیا ۔اجلاس میں علماء کرام نے اپنی اس عزم کا بھرپور اظہار کیا کہ وہ امن وہ امان کے لئے ہر طرح کی تعاون جاری رکھیں گے۔ضلع باجوڑ کے عوام اپنی اسلام پسندی، حب الوطنی اور روایات پسندی کے حوالے سے بہت منفرد مقام رکھتے ہے۔تمام علاقائی مسائل اور تنازعات کی موثر حل کے لئے علماء کرام مختلف جرگوں میں انتظامیہ کے ساتھ مصروف عمل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے اس موقعے پر باجوڑ میں امن و امان کے حوالے سے علماء کرام کی کردار کی تعریف کی اور کہا کہ علماء کی عزت اور مرتبہ بہت بلند ہے ضلعی انتظامیہ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اجلاس کے آخر میں وطن عزیز کی تعمیر وہ ترقی اور امن و استحکام کے لئے دعا کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.