خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر خار محیب اللہ نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی ہدایت پر عنایت کلی بازار میں نجی گودام پر چھاپہ مارا۔جہاں پر پنجاب سے لایا گیا سرکاری آٹا یہاں لا کر ان کے تھیلے تبدیل کئے جا رہے تھے اور ان کو اعلیٰ کوالٹی والے تھیلوں میں ڈالا جارہا تھا ۔چھاپے کے دوران سینکڑوں سرکاری آٹے کی بوریاں برآمد جبکہ نجی فلور ملز کے آٹے کی تھیلیاں بھی برآمد ہوئی۔اطلاع کہ مطابق سرکاری نرخ پر فروخت ہونے والے آٹے کی تھیلیوں سے آٹا نکال کر مہنگے داموں فروخت ہونے والے آٹے کی بوریوں میں ڈال دیا جاتا ہے اور وہی آٹے کو اعلیٰ کوالٹی پیش کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے گودام کو سیل کر دیا ہے اور تین افراد کو گرفتار کر کے ان خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔