زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی, اے سی خار محب اللہ

0

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی خصوصی ہدایت اور عوامی شکایات پر آج اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ یوسفزئی اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار1 نے گاڑیوں کے کرایوں کی جانچ پڑتال کی اور ڈرائیوروں کو مناسب کرایوں کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کر دی ڈرائیوروں کے ساتھ کرایہ نامے چیک کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے کرایہ نامہ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کو وارننگ دی اور ہدایت کی کہ آئیندہ کرایہ نامہ نہ رکھنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کارروائیوں کے دوران خار میں مجموعی طور پر 50 سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا۔اور سواریوں سے زیادہ کرایہ ڈرائیوروں سے واپس کیا گیا گاڑیوں میں سوار مسافروں نے اس امر کو سراہا اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے ڈرائیوروں پر واضح کیا۔کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی,

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.