نیشنل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نیٹ ورک کا بنیادی مقصد انسانیت کے بقاء کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار نیشنل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نیٹ ورک کے بانی عالمگیر خان نے راولپنڈی میں اہم اجلاس کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک بھر سے مایہ ناز NGO’S کے نمائندہ نے شرکت کی۔ نیٹ ورک کے بانی عالمگیر خان نے تمام NGO’S کا شکریہ اور تنظیموں کو در پیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ظفراللہ مسعود نے ایجنڈا اور مسائل پر مفصل بات کی۔ عالمگیر خان،تاج قریشی محمد خالق،حکیم زادہ، صبا ھاشمی حبیب اللہ قاسمی، ڈاکٹر محمد ھاشم، سمع اللہ، زاہدداوڑ، ہاشمی، شاہینہ،محبوب،عبدالرف چوہدری، شکیل، انعام اللہ،مختیار شاھین،لیاقت خان،احسان اللہ،سجاد علی،عبدالفراز، امداد اللہ، امجد حسین، محبوب حسن، انصار علی،فیض احمد،رفیق احمد، محمد عظیم، فیض احمد،عمران کومل،خالد جنید، شفقت آمین، محمد عمری، سید نبی، نسیم ریاض،مہرین، صبا شاہین،حافظ علوی،سمر شا،محمد آمین، محبوب علی، بیت اللہ،فراض اور دیگر نے نیٹ ورک کے حوالے سے بات کی۔ اور اس کے ساتھ ہی قومی سطح پر ایکزیکٹیو باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پاکستان کی رجسٹرڈ علاقائی ضلع اور صوبائی سطح پر تنظیموں کو انسانیت کے بقاء کے حصول کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔