باجوڑانسداد پولیو مہم کا افتتاح

0

باجوڑانسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر نگرانی انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان نے ڈی سی آفس بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر 16 جنوری سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ پولیو مہم کے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، این سٹاپ آفیسر سمیت دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر صدارت 16جنوری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے تمام تر تیاریوں کا جائزہ لینے اور مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو، این سٹاپ آفیسر سمیت دیگر محکمہ صحت کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ این سٹاف آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے اجلاس کے شرکاء کو 16 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے 16 جنوری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ 16 جنوری سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیات بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروائے کار کار لائی جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.