جرگے کی کوششوں سے دو فریقین کے مابین تین سالہ دشمنی دوستی میں بدل

0

جرگے کی کوششوں سے دو فریقین کے مابین تین سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی۔تفصیلات کے مطابق تین سال قبل احسان اللہ نامی ایک نوجوان نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا ۔احسان اللہ کے خاندان نے جسکا دعویٰ رفیق اللہ ولد سید نواب سکنہ گرڑہ رحیم آباد پر کیا اور اسی طر دونوں فریقین کے درمیان عدالت میں کیس بھی چلتا آرہا ہے جرگے کی کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا اور آئندہ بھائیوں جیسا رہنے کا عہد کر لیا ۔اس موقع پر ایم پی اے تخت بھائی افتخار مشوانی ،ایم پی اے باجوڑ اجمل خان ،ایس ایچ او خار سعید الرحمان قبائیلی عمائدین علمائے کرام اور جرگہ ممبران موجود تھے ۔جرگہ ممبران کے موجودگی میں دونوں فریقین ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر ایک دوسرے کو معاف کردیا ۔جرگہ ممبران میں محمد حسین ،حاجی شیر زمان،عنایت الرحمان انورالحق اور دیگر شامل تھے اس موقع مقررین نے کہا کہ بندوق مزائیل کا حل نہیں بلکہ تمام مزائیل گفت و شنید سے حل ہوتے ہیں ،لہذا جرگوں اور گفت وشنید سے تمام مسائیل حل کرنا امن کی ضمانت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.