ضلع مومند اور باجوڑ کے سول انتظامیہ کا کردار بھی اس اہم مسئلے میں ابتک غیر ذمہ دارانہ ہے دونوں اضلاع کے متعلقہ ڈی سی بھی اپنا کردار ادا کریں ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ جھانزادہ ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی عوامی نیشنل پارٹی نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین سال پہلے مومند اور باجوڑ کے مشران نے پشتون ولی کے روایات کے تحت حاجی شاہ جی گل افریدی کی سربراہی میں جرگے کو دونوں ضلعوں کےحد براری کے فیصلے کا اختیار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ نے کافی عرصہ پہلے فریقین کے ساتھ مشاورت مکمل کی ہے حدبندی کے تمام حدود کا سروے بھی کیا ہے مگر تین سال گزرنے کے باوجود جرگہ ضلع مومند اور باجوڑ کے مشران کے بار بار فیصلہ کرنے کے مطالبے کے باوجود فیصلہ سنانے کیلئے نہیں آرہا ۔ضلع باجوڑ اور مومند کے پشتون آپس میں بھائی بھائی ہیں کسی قسم کے ذاتی تنازعات نہیں ہے ،مگرجرگہ کے فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے ہر وقت مسائل پیدا ہونے کے خدشات موجود ہیں ۔ جرگہ کا بلاوجہ فیصلے کو طول دینا ، جرگہ روایات کی خلاف ورزی کیساتھ جرگہ کے کردار کو مسخ کرنے کے مترداف ہے ۔لھذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ جرگہ اپنی تاریخی ذمہ داری پورے کریں اور اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے فی الفور فیصلہ سنائیں!!!