انورزیب خان کا ٹینور ختم ، واپسی پر استقبال

0

سابقہ صوبائی وزیر انور زیب خان کا اپنے ٹینور مکمل کرنے کے بعد اپنی آبائی علاقے باجوڑ آمد پر شاندار استقبال
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر انورزیب خان کا ضلع باجوڑ آمد پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور غیور عوام نے شاندار استقبال کیا،بلدیاتی ممبران، پی ٹی آئی عہدیداران، یوتھ اور آئی ایس ایف اور کارکنوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی، عمران خان، محمود خان، انورزیب خان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے۔ کارکنان نے کہا کہ انشاء اللہ ضلع باجوڑ کے عوام کیلئے تاریخ میں پہلی بار شاندار ترقیاتی کام کرنے کی بنیاد پر عوام دوبارہ انکو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائی گی۔اس موقع پر انورزیب خان نے کہا کہ انہوں نے ہر ممکن کوشش کی کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرسکیں مگر قبل از وقت حکومت ختم ہوگئی جس کے وجہ سے کچھ وعدوں پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اگلی بار اگرعوام نے ان پر اعتماد کیا تو ان وعدوں کو پورا کرسکے۔ انہوں نے تمام کارکنان اور پی ٹی آئی حکومت کے اعتماد کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.