باجوڑ کے تحصیل سالارزئی علاقہ ماندل میں علاقے کے مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت رابطہ پل تعمیر کرلیا۔ علاقہ ماندل باجوڑ کے ہیڈکوارٹر خار سے پانچ کلو میٹر کی مسافت سے واقع ہے۔لیکن جب بارش ہو تی ہے تو سیلابی ریلیوں کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کا خار سے رابطہ منقطع ہوجاتا تھا۔ علاقے کے مکینوں کا کہنا تھا کہ ہم نے ایم این اے گلداد خان کے گھر سامنے دھرنا دیا پھر انہوں نے پل کی منظوری کی یقین دہانی کرائی بعد ہم نے صوبائی وزیر کو بھی کئی دفعہ خواست کی انہوں نے بھی یقین دہانی کرائی مگر ان کے سارے وعدے جوں کے توں رہے وہ صرف ووٹ کے لیے آتے ہیں اور جب اپنا مقصد پورا کرتے ہیں تو پھر ہمارے مسائل نظر انداز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مایوس ہو کر آخر کار یہی فیصلہ کیا کہ اب اپنے مدد آپ کے تحت پل تعمیر کرینگے۔اس کیلئے ہمارے ماندل قوم نے چندہ اکٹھا کیا اسکے بعد ہم نے مسافر بھائیوں سے چندے کی درخواست کی انہوں نے بھی کافی تعاؤن کیا،سابق ممبر صوبائی اسمبلی سیراج الدین خان نے پانچ سو بوری سیمنٹ، عنایت کلے بازار صدر عمران ماہر نے 50ہزار روپے، سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان نے 50 روپے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری انیس خان نے 30000 روپے نقد تعاون کیا۔عوامی چندوں سے بلا ٓخر یہ پل مکمل ہوا۔افتتاحی تقریب میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر کے علاوہ کسی سیاسی رہنما شرکت نہ کی۔