تحصیل لوئ ماموند لغڑئ ٹو زری روڈ پر آئے روز ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔
اس حوالے سے اج VC-14 زری کے منتخب نمائندوں، معزز بزرگوں اور تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تھانہ لغڑئ میں اپنی شکایت درج کرائی، اور تھانہ کے ذمداروں سے درخواست کی کہ اس معاملے کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں کیونکہ ڈکیتی کے واقعات تھانہ لغڑئ سے تقریباً تین سو گز کے فاصلے پر ہوتے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ پولیس والوں کے ساتھ تعاون کا بھی عزم کیا۔
تھانہ لغڑئ نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا انشا اللہ ھمارے مشترکہ محنت سے ھم کیے گئے ڈکیتی کے بارے تفشیش کریں گے اور آئندہ کیلئے اقدامات بھی کریں گے۔
اس کے علاؤہ علاقے کے لوگ حکام بالا سے بھی پرزور اپیل کرتے ہیں کہ عوام کی جان و مال حفاظت ریاست کی ذمداری ہوتی ہے، لہذا گن پوائنٹ پر لوٹنے والوں کو فوراً گرفتار کر کے سزا دی جائے۔