خار میں بجلی کےلوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا اعلان

0

باجوڑ، خار میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھر پور احتجاج کا اعلان،پیر کے دن مکمل پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہرتال ہوگا۔ چیئرمین اصلاحی جرگہ خار
مساجد اور گھروں میں پانی ناپید، عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامناہے۔ مقررین۔تفصیلات کے مطابق باجوڑ اصلاحی جرگہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین اصلاحی جرگہ سابقہ ڈی سی سید احمد جان منعقد ہوا۔اجلاس میں خار کے تمام محلوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ مقررین نے انتظامیہ سے فوری طور پر بجلی کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں اور مساجد میں پانی ناپید ہورہا ہے۔جس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گی ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خار کے تمام مساجدمیں احتجاج کے لئے اعلانات کی جائیں گے جب کہ مختلف کمیٹیوں بنائی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کے دن خار بازار چوک میں واپڈا کے خلاف دھرنا دیا جائے گا۔جو بجلی کے لوڈ شیڈنگ میں کمی تک جاری رہیگا۔اجلاس میں ڈی سی باجوڑ سے فوری طور پر واپڈا کے ظلم وزیادتی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیاگیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.