باجوڑ۔پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ( پین ) کا اہم اجلاس ، صوبائی قائدین کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابقپرائیویٹ ایجوکیشن نیٹورک (PEN) خیبرپختونخوا کے سینیئر نائب صدر و نامزد امیدوار PSRA ممبر الیکشن امجد علی شاہ اور صوبائی نائب صدر و صدر پین دیر لوئر عبدالودود نے انٹر سائنس کالج ضلع باجوڑ کا دورہ کیا۔ جہاں پر پین باجوڑ کے ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں97 ایم ڈیز و پرنسپلز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ چند دیگر ٹیچرز بھی شرکت کی۔اس پروگرام کل شرکاء کی تعداد 123تھی۔صوبائی قائدین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ صوبائی نائب صدر عبدالودود،صوبائی سینئر نائب صدر و نامزد امیدوار PSRA ممبرالیکشن امجد علی شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پین خیبرپختونخواہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا مقصد تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے حقوق کا تحفظ ہے اور اس ضمن میں پین ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ سابقہ ممبرز کے کاوشوں سے ایکٹ میں مختلف ترامیم کی وجہ سے بہت زیادہ مسائل ختم ہوگئے ہیں لیکن تاحال کچھ مسائل و مشکلات ابھی بھی موجود ہیں۔ ان مسائل کو ختم کرنے کے لئے پین کے چاروں ممبران کا پی ایس آر اے اتھارٹی میں بیٹھانا ضروری ہے۔ اس لیے تمام ایم ڈیز و پرنسپلز 2 جنوری کو ملاکنڈ بورڈ میں ووٹ کے طاقت سے امجد علی شاہ کو پی ایس آر اے ممبر بنانا ہے اور پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کی تحفظ یقینی بنانا ہے۔ تمام شرکاء نے باجوڑ کا ووٹ امجد علی شاہ کو دینے کی عزم کی یقین دہانی کرائی۔ صدر پین باجوڑ نور رحمان اور دیگر مشران مہمانوں کو روایتی قولہ (لونگی) اور پکول پیش کی، تمام شرکاء اور بلخصوص صوبائی قائدین امجد علی شاہ صاحب اور عبدالودود صاحب کا شکریہ ادا کیا۔