ڈبر ماموند میں جرگہ ممبران کے کوششوں سے تنازعہ ختم

0

باجوڑ۔ڈبر ماموند میں جرگہ ممبران کے کوششوں سے تنازعہ ختم، فریقین آپس میں بغلگیر، علاقے میں جشن کا سماں۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ ڈبر ماموند میں فریق اول شمس الرحمن، حاجی محمد عظیم، عبد الرحمن حاجی اور فریق دوم باٹل، خان جان، گلارم کے درمیان صلح ہوگیا۔کچھ عرصے قبل ایک اتفاقی جھگڑے میں فریق اول کے مسمی محمد زاہد شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جس سے دونوں خاندانوں کے درمیان خطرناک تنازعہ نے جنم لیا تھا۔ جرگہ ممبران مولانا لیاقت، ملک مشہور، عظیم جان، ملک حبیب اللہ، حاجی عصمت کے مسلسل کوششوں سے بلا آخر یہ مسئلہ حل ہوگیا فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کردیا۔ صلح کی منعقدہ تقریب سے ملک ایاز خان، مولانا لیاقت، مولانا عبد اللہ، ملک سعید الرحمن، ملک گل محمود اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے صلح کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ لڑائی جھگڑے کسی مسئلے کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور لڑائی جھگڑوں کا نہیں بلکہ تعلیم کاروبار اور ترقی کا ہے۔ اختتامی تقریب میں علاقائی مشران ملک مظروف، ملک عبد الولی، نور خان انصاری، چیئرمین نعمت اللہ کونسلر سید محمد اور دیگر علاقائی مشران کثیر تعداد میں موجود تھے۔ فریقین نے جرگہ ممبران اور تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.