ضلع بھر میں مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاریوں کیخلاف ضلعی پولیس جوانوں کی کارروائیاں۔ سرکل ڈی ایس پی خار عبدالعزیز اور ایس ایچ او تھانہ برنگ احسان اللہ کی کامیاب کارروائی۔ چھاپہ زنی کی دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب دو مجرم اشتہاری آلہ قتل سمیت گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار کی ہدایت پر ضلعی پولیس جوانوں کا مجرم اشتہاریوں کیخلاف مربوط حکمت عملی کی تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جسکی تحت مختلف مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاریوں کی گھروں پر اج چھاپہ زنی کی گئی۔ سرکل ڈی ایس پی خار عبد العزیز کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ برنگ احسان اللہ بمعہ دیگر پولیس نفری نے گزشتہ رات کارروائی کرکے چھاپہ زنی کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث دو مجرم اشتہاریوں کو آلہ قتل کلاشنکوف اور پستول سمیت گرفتار کرکے قانون کی کٹہرے میں کھڑے کی گئیں۔