ماموند قوم کو حقیقی آزادی دلائیں گے۔ ملک آیاز

0

باجوڑ۔ پی کے 19 سے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار، چیف آف ماموند ملک محمد آیاز خان نے اپنے رہائش گاہ پر ماموند کے مختلف اقوام کے مشران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک محمد آیاز نے قوم سے مطالبہ کیا کہ انہوں نے ہمیشہ قوم کی خدمت کے خاطر اس میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ میں آپ کے حمایت اور تعاون سے انشاء اللہ اس قوم کے نمائندگی کیلئے آگے بڑھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ماموند قوم کے مسائل ہم سے بہتر کوء نہیں جانتا۔ انشاء اللہ اگر قوم مے مجھ پر اعتماد کیا تو قوم کی محرومیاں دور کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔یاد رہے کہ چیف آف ماموند ملک محمد آیاز نے گزشتہ جنرل الیکشن میں آزاد حیثیت قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 14 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔ ملک محمد آیاز ایک مخلص اور سادہ مزاج انسان ہیں اور اپنی اخلاص کے بنا پر عام و خاص میں نہایت مقبول ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.