جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح

0

باجوڑ۔ جرگہ ممبران کے کوششوں سے فریقین میں صلح، تنازعہ ختم۔فریق اول حاجی عاشق، فریق دوم حاجی بھادر خان اور سوم حاجی میر رحمان، چھارم محمد جمیل کے درمیان بارہ سال پرانے اراضی تنازعہ کو علاقائی جرگہ کے روایات کے مطابق جرگہ ممبران مولانا مفتی احسان الحق، مولانا عثمان سیاف، مولانا عبداللہ ملخص، مولانا نصیر الحق، مولانا عطاء اللہ منصور، حاجی نظام الدین، حاجی میر رحمان، حاجی سرتاج اور محترم تاج محمد نے حل کیا۔ اس موقع پر معروف عالم دین اور قاضی وقت مفتی احسان الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پرانے اراضی تنازعات کو جرگے اور بات چیت کے ذریعے ختم کرنا وقت کے اہم ضرورت ہے، میں آپ تمام حضرات کا مشکور ہوں جنہوں نے اس مسئلے کے حل کے لیے علمائے کرام پر مشتمل جرگے پر اعتماد کیا اور بلا آخر یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ وعظ و نصیحت کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان کے مسائل شریعت اور رواج کے مطابق حل کرنے کی کوشش کریں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.