جی جی پی ایس ڈمہ ڈولہ ڈنگ حصار بند ہونے کے قریب

0

باجوڑ۔ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 1 ڈمہ ڈولہ ڈنگ حصار بند ہونے کے قریب، تین سال سے ٹیچرز غائب، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر انتظامیہ اور ڈیپارٹمنٹ بلکل خاموش ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں.بچیاں ٹیچرز کی راہ دیکھتے رہ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 1 ڈمہ ڈولہ ڈنگ حصار بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا۔ تین سال سے سکول میں تعینات تینوں خواتین اساتذہ غائب ہیں۔ سکول میں زیر تعلیم سینکڑوں بچیاں تعلیم کے حصول سے محروم ہیں، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر انتظامیہ اور ڈیپارٹمنٹ بلکل خاموش ہے۔ کوئی پرسان حال نہیں۔ سکول میں پی ٹی سی فنڈ سے جو ٹیچرز تعینات کی گئیں انہیں تنخواہ نہیں دی جاتی، اعلیٰ آفسران پی ٹی سی فنڈ سے تعینات خواتین ٹیچرز سے بھی بھاری رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام اس کا فوری ایکشن لیں۔ اس حوالے سے ڈی ای او فیمیل نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ سکول میں پی ٹی سی فنڈ سے دو ٹیچرز تعینات کیے اگر یہ ڈیوٹی نہیں کرتیں تو ہم ان کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے سکول میں مستقل ٹیچر میرے تعیناتی سے قبل یہاں سے ٹرانسفر کی گئی ہیں اور اب یہاں کوئی ٹیچر نہیں۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اس کیلئے متبادل ٹیچر کا انتظام کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.