پہاڑی تنازعہ فائرنگ ، ملزمان گرفتار

0

باجوڑ ۔ تھانہ اتمان خیل کی حدود علاقہ گنداو میں فریقین کی درمیان پہاڑی تنازعے پر فائرنگ۔ایس ایچ او تھانہ اتمان خیل سہیل خان کی بروقت کاروائی۔ حالات کو خونریزی سے بچایا۔ فائرنگ کرنے والے گرفتار۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اتمان خیل کی حدود علاقہ گنداو میں فریقین کی درمیان پہاڑ کی ملکیتی تنازعہ پر فائرنگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار نے واقعے کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے سرکل ڈی ایس پی اتمان خیل سالارزئی قابل شاہ اور ایس ایچ او تھانہ اتمان خیل سہیل خان کو فوراً جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اتمان خیل نے بروقت کارروائی کرکے فائرنگ کرنے والوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کیاگیا اور حالات کو خونریزی اور مزید تصادم سے بچا لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.